یحییٰ بن سعید سے روایت ہے کہ عبداللہ بن عیاش نے حکم کیا اپنے غلام کو ایک جانور ذبح کرنے کا۔ جب وہ ذبح کرنے لگا تو عبداللہ نے کہا: بسم اللہ کہہ، غلام نے کہا: میں کہہ چکا، پھر عبداللہ نے کہا: بسم اللہ کہہ، خرابی تیری، غلام نے کہا: میں کہہ چکا۔ عبداللہ نے کہا: قسم ہے اللہ کی! میں یہ گوشت کبھی نہیں کھاؤں گا۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الذَّبَائِحِ/حدیث: 1029]
تخریج الحدیث: «مقطوع صحيح، انفرد به المصنف من هذا الطريق، فواد عبدالباقي نمبر: 24 - كِتَابُ الذَّبَائِحِ-ح: 2»