21. دو آدمیوں یا زیادہ کو ایک قبر میں دفن کرنے کا بیان اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وعدے کا بعد آپ کی وفات کے ابوبکر رضی اللہ عنہ کی وفا کرنے کا بیان
حضرت ربیعہ بن ابی عبدالرحمٰن سے روایت ہے کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پاس روپیہ آیا بحرین سے، آپ نے منادی کرائی کہ جس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ دینے کا وعدہ کیا ہو وہ ہمارے پاس آئے۔ سیدنا جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ آئے تو سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے ان کو تین لپ بھر کر دیئے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 1008]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2296، 2683، 3137،4383، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2314، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14352، فواد عبدالباقي نمبر: 21 - كِتَابُ الْجِهَادِ-ح: 50»