مجاہد اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں: «وَتَقَلُّبَكَ فِي السَّاجِدِينَ»(26-الشعراء:219)”اور تمہیں سجدہ کرنے والوں میں پھیرتا ہے۔“ مجاہد بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے دوران اپنے پیچھے بھی اسی طرح دیکھ لیتے تھے، جس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے سامنے کی طرف دیکھ لیتے تھے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح إلى مجاهد، وهو موقوف عليه، وأورده ابن حجر فى «المطالب العالية» 3676»