862-اسماعیل بن امیہ بیان کرتے ہیں: مجھ تک یہ روایت پہنچی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے ”میں اور یتیم کی کفالت کرنے والا، خواہ وہ یتیم اس (کے اپنے خاندان کا) ہویا کسی دوسرے خاندان کا ہو اور وہ شخص اس کے بارے میں احتیاط کرے، ہم دونوں جنت میں اس طرح ہوں گے۔“ حمیدی رحمہ اللہ نے اپنی دوانگلیوں کے ذریعے اشارہ کرکے بتایا۔