823-سفیا ن نامی راوی کہتے ہیں: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ لوگوں کے سامنے یہ واضح کرنا چاہ رہے تھے۔ کہ انہوں نے سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کو اس لیے چھوڑ دیا کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے حدیث بیان کردی ہے ورنہ اور کسی کی اتنی جرأت نہیں ہوسکتی، کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے اجازت لیے بغیر کسی مہم سے واپس آجائے۔