712- نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو احرام کے دوران سردی لگ گئی تو انہوں نے نافع سے کہا: تم میرے اوپر کوئی چیز ڈال دو! تو میں نے ان پر ٹوپی ڈالی تو وہ غصے میں آگئے اور بولے: کیا تم نے یہ میرے اوپر ڈالی ہے، جبکہ میں نے تمہیں یہ بتایا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع کیا ہے۔