710- سماک حنفی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے خانہ کعبہ کے اندر نماز ادا کرنے کے با رے میں دریافت کیا، تو انہوں نے فرمایا: تم اس میں نماز ادا کرلو، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں نماز ادا کی ہے۔ عنقریب کوئی ایسا شخص آئے گا، جو تمہیں اس سے منع کرے گا، تو تم اس کی بات نہ ماننا۔ (راوی کہتے ہیں:) میں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور ان سے یہ مسئلہ دریافت کیا: وہ بولے: تم ا س کے مکمل حصے کی پیروی کرنا اور تم اس کے کسی بھی حصے کو اپنے پیچھے نہ رکھنا۔ (یعنی ہر طرف رخ کرکے نماز ادا کرنا)