680- نافع بیان کرتے ہیں ؛ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما مکہ اور مدینہ کے درمیان ایک درخت کے پاس سے جب بھی گزرتے تو اس کے لیے دور سے پانی لا کر اس کو پانی دیا کرتے تھے کہ یہ وہ درخت تھا، جس کے نیچے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سائے میں آرام فرماتے تھے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7074، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 10378، والبزار فى «مسنده» برقم: 5908، 5909، والطبراني فى "الأوسط" برقم: 3968»