649-سفیان کہتے ہیں: میں نے معمر کو سنا انہوں نے یہ روایت زہری کے حوالے سے سالم کے حوالے سے ان کے والد سے نقل کی، تو میں نے ان سے کہا: اے ابوعروہ! یہ روایت تو ابوبکر بن عبیداللہ کے حوالے سے منقول ہے۔ تو معمر بولے: ہم نے یہ روایت ان کے سامنے پیش کی تھی بعض اوقات سفیان یہ کہتے ہیں: یہ ان روایات میں سے ایک ہے، جو ہم نے ان کے سامنے پیش کی تھیں۔