583- سیدنا حارث بن مالک رضی اللہ عنہ حج کے دنوں میں لوگوں میں اعلان کرتے تھے۔ سفیان کہتے ہیں: میرے علم کے مطابق انہوں نے یہ بات بیان کی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص کوئی قسم اٹھا کر کوئی اسں کے ذریعے کسی مسلمان کا مال ہڑپ کرے تو جب وہ اللہ تعالی کی بارگاہ میں حاضرہو گا, توا للہ تعالی اس پر غضبنا ک ہوگا۔“ [مسند الحميدي/حَدِيثَا الْحَارِثِ بْنِ مَالِكِ ابْنِ الْبَرْصَاءِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 583]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه الطبراني فى "الكبير" برقم: 3331، 3332»