538- سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں: (اس روایت میں راوی نے سيدنا عبدالله بن عباس رضی اللہ عنہما کا تذکرہ نہیں کیا) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر جب قرآن نازل ہوتا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے یاد رکھنے کے لیے جلدی جلدی پڑھتے تھے، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: «لا تُحَرِّكْ بِهِ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهِ * إِنَّ عَلَيْنَا جَمْعَهُ وَقُرْآنَهُ»”تم اس لئے اپنی زبان کو حرکت نہ دو کہ تم جلدی اسے یاد کرلو، بے شک اس کا جمع کرنا اور اس کی تلاوت ہمارے ذمہ ہے۔“ سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سورۃ ختم ہونے کا علم نہیں ہوتا تھا، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ آیت نازل ہوگئ «بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ» ۔ [مسند الحميدي/فِي الْحَجِّ/حدیث: 538]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وهو مرسل، وأخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة" برقم: 336، 337، 338، 339، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 850، 851، 852، 4241، وأبو داود فى «سننه» برقم: 788، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 2415، 2416، وأبو داود فى «المراسيل» ، برقم: 36»