358- حصین بن محصن اپنی پھوپھی کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں کسی کام کے سلسلے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے عورت! کیا تم شادی شدہ ہو؟“ میں نے جواب دیا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تم اپنے شوہر سے غافل کیوں ہو؟“ وہ خاتون کہتی ہیں: میں نے عرض کیا: میں اس کے حوالے سے صرف اسی کوتاہی کی مرتکب ہوئی ہوں؟ جس سے میں عاجز آجاؤں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس کا خیال کیوں نہیں رکھتی ہو؟ وہ تمہاری جنت ہے اور وہ تمہاری جہنم ہے۔“ [مسند الحميدي/حَدِيثُ عَمَّةِ حُصَيْنِ بْنِ مُحْصَنٍ رَحِمَهَا اللَّهُ تَعَالَى/حدیث: 358]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح: وأخرجه الحاكم في «مستدركه» ، برقم: 2785، والنسائي فى «الكبرى» برقم: 8913 والبيهقي فى «سننه الكبير» ، برقم: 14823،والطبراني فى «الكبير» ، برقم: 449، 450، والطبراني فى «الأوسط» ، برقم: 528»