307- نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں یہ کرتے تھے کہ صبح اندھیرے میں ہی مزدلفہ سے منیٰ کی طرف روانہ ہوجاے تھے۔ سفیان کہتے ہیں: سالم بن شوال نامی راوی مکہ سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب ہیں میں نے ایسے کسی شخص کو نہیں سنا جس نے ان کے حوالے سے روایات بیان کی ہوں صرف عمرو بن دینار نے ان کے حوالے سے یہ روایت بیان کی ہے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه مسلم فى «الحج» برقم: 1292، والنسائي فى ا «لمجتبى» برقم: 3038، 3039، والنسائي فى الكبرى برقم: 4025، 4026، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1927، والبيهقي فى ”سننه الكبير“ برقم: 9611، برقم: 9612، وأحمد فى ”مسنده“، برقم: 27418، 28039، 28048، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7122، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» ، برقم: 3991، والطبراني فى «الكبير» برقم: 481، 490»