271- عمر بن عبدالعزیز یہ کہتے ہیں: اللہ تعالیٰ مخصوص لوگوں کے عمل کی وجہ سے تمام افراد کو عذاب نہیں دے گا، لیکن جب گناہ بھیل جائیں گے اور انہیں ختم نہیں کیا جائے گا، پھر عام اور خاص (سب کی) گرفت ہوگی۔ [مسند الحميدي/أَحَادِيثُ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ/حدیث: 271]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح إلى عمر، وأخرجه مالك فى الكلام 23، أنه سمع عمر بن عبد العزيز يقول: كان يقال: إن الله تبارك وتعالى...ومن طريق مالك السابقة أخرجه ابن المبارك فى الزهد برقم 1351،. وأخرجه أحمد 192/4»