26- سفیان کہتے ہیں: ہم ابن جواز کے گھر زہری کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو وہ بولے: اگر تم لوگ چاہو تو میں تمہیں بیس حدیثیں سناتا ہوں اور اگر تم چاہو تو میں تمہیں ”سقیقہ“ سے متعلق حدیث سناتا ہوں۔ (سفیان کہتے ہیں) میں حاضرین میں سے سب سے کم سن تھا اس لیے میں اس بات کا خواہش مند تھا کہ وہ طویل حدیث نہ سنائیں لیکن حاضرین نے کہا آپ ہمیں ”سقیقہ“ سے متعلق حدیث سنائیں۔ تو انہوں نے عبید اللہ بن عبداللہ کے حوالے سے سيدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی جس میں سے کچھ چیزیں میں نے یاد کرلیں اور اس روایت کا بقیہ حصہ اس کے بعد معمر نے مجھے سنایا تھا۔ [مسند الحميدي/أَحَادِيثُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ/حدیث: 26]