1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:



مسند الحميدي
أَحَادِيثُ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول روایات
65. حدیث نمبر 223
حدیث نمبر: 223
223 - ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَمْرَةَ أَنَّهَا سَمِعَتْ عَائِشَةَ تَقُولُ: إِنَّمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيَهُودِيَّةٍ وَهُمْ يَبْكُونَ عَلَيْهَا «إِنَّ أَهْلَهَا الْآنَ لَيَبْكُونَ عَلَيْهَا وَإِنَّهَا لَتُعَذَّبُ فِي قَبْرِهَا»
223- ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک یہودی عورت کے بارے میں یہ فرمایا تھا حالانکہ اس کے گھر والے اس پر رورہے تھے، (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا:) اس وقت اس کے گھر والے اس پر رو رہے ہیں اور اسے اس کی قبر میں عذاب دیا جارہا ہے۔ [مسند الحميدي/أَحَادِيثُ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ/حدیث: 223]
تخریج الحدیث: «‏‏‏‏إسناده صحيح، وأخرجه البخاري 1286، 1289، ومسلم: 928، 929، وابن حبان فى ”صحيحه“: 3123، 3133، وأبو يعلى الموصلي فى ”مسنده“: 4499، 4711، 5681»

مسند الحمیدی کی حدیث نمبر 223 کے فوائد و مسائل
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:223  
فائدہ:
اس حدیث سے عذاب قبر کا ثبوت ملتا ہے۔ کافر کے کفر کی وجہ سے بھی اسے عذاب قبر ہوگا اور کافر کی میت پر اس کے اہل و عیال کے رونے اور واویلہ کرنے کی وجہ سے بھی اسے عذاب قبر ہوتا ہے۔ قرآن و حدیث کے تمام انسان مکلف ہیں، خواہ وہ مسلمان ہوں یا کافر۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 223