1337-امام شعبی بیان کرتے ہیں: لوگوں نے ایک صاحب سے کہا: آپ (حکمرانوں کے پاس) ہمارے نمائندے بن جائیں، تو وہ صاحب بولے: تمہارا نمائندہ وہ شخص بنے گا، جسے اپنی آمدن کی فکر ہوگی جو اپنے گھر کو نہیں چھوڑے گا، اور جو چور ہوگا جو بخیل ہوگا، اور جو اتنا لالچی ہوگا کہ جو ملے اسے حاصل کرلے جس کی یہ حالت ہوگی کہ جب اسے کہا جائے یہ لو، تو وہ دانتوں کے ذریعے نوچ لے گا، اور جب اسے کہا جائے گا لے کر آؤ، تو وہ اس چیز کو روک لے گا (یعنی لے کر نہیں آئے گا)