1324- سیدنا جابربن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ادائیگی کردی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے زیادہ ادائیگی کی۔
الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:1324
فائدہ: اس حدیث سے ثابت ہوا کہ قرض واپس دینا چاہیے، اور بطور تحفہ کچھ زیادہ دینا چاہیے، جو زیادہ دیا گیا ہے وہ سود نہیں ہے، ہاں اگر وہ قرض دیتے وقت مطالبہ کرے تو یہ سود ہے۔
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1322