1288-عکرمی نامی روای نے روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: کعب بن اشرف کی بیوی نے اسے کہا: میں نے ایک ایسی آواز سنی ہے، جس میں سے مجھے خون کی بومحسوس ہو رہی ہے، تو کعب بن اشراف بولا: یہ تو ابونائلہ ہے، جو میرا بھائی ہے اگر وہ مجھے سویا ہوا پاتا تو مجھے بیدار نہ کرتا اور معزز آدمی کو زخمی کرنے کے لیے بھی بلایا جائے، تو وہ ضرور جاتا ہے۔ راوی نے ان حضرات کے نام بیان کیے ہیں جو یہ ہیں۔ سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ، سیدنا ابونائلہ رضی اللہ عنہ، سیدنا عباد بن بشر رضی اللہ عنہ، سیدنا ابوعبس بن جبر رضی اللہ عنہ، اور سیدنا حارث بن معاذ رضی اللہ عنہ۔
إنما هو أبو نائلة أخي، لو وجدني نائما ما أيقظني، وإن الكريم لو دعي إلى طعنة لأجابها، وسمى الذين أتوه مع محمد بن مسلمة، وعباد بن بشر، وأبي عبس بن جبر، والحارث بن معاذ