الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


مسند الحميدي
.
.
حدیث نمبر: 1121
1121 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا أَبُو الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «ثَلَاثَةٌ فِي ضَمَانِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، رَجُلٌ خَرَجَ مِنْ بَيْتِهِ إِلَي مَسْجِدٍ مِنْ مَسَاجِدِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، وَرَجُلٌ خَرَجَ غَازِيًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، وَرَجُلٌ خَرَجَ حَاجًّا»
1121- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: تین طرح کے لوگ اللہ تعالیٰ کی ضمانت میں ہوتے ہیں ایک وہ شخص جو اپنے گھر سے اللہ کی کسی مسجد کی طرف جائے ایک وہ شخص جو اللہ کی راہ میں جنگ میں حصہ لینے کے لیے نکلے اور ایک وہ شخص جو حج کرنے کے لیے نکلتا ہے۔

[مسند الحميدي//حدیث: 1121]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 499»

مسند الحمیدی کی حدیث نمبر 1121 کے فوائد و مسائل
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:1121  
فائدہ:
اس حدیث میں تین شخصوں کی فضیلت ہے جو اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے گھر سے نکلے:
① مسجد کی طرف جانے والا
② جہاد کی طرف جانے والا
③ حج کی غرض سے مکہ کی طرف جانے والا۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1120