1026- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوالقاسم صلَّى اللهُ عَليهِ وسَلمَ نے ارشاد فرمایا ہے: ”جسں شخص کو جنابت لاحق ہو وہ اس وقت تک نہ سوئے جب تک وہ نماز کے وضو کی طرح وضو نہیں کرلیتا۔“
الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:1026
فائدہ: اس حدیث سے ثابت ہوا کہ جنبی سونے سے پہلے وضو کر لے، پھر سوئے اور یہ وضو کرنا مستحب ہے، وضو صرف نماز کے لیے کرنا فرض ہے، باقی تمام امور کے لیے وضو کرنا مستحب ہے۔
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1025