1024- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”ہر چیز کی ایک کو ہان ہوتی ہے اور قرآن کی کوہان سورہ بقرہ ہے۔ اس میں ایک آیت ہے، جو قرآن کی تمام آیتوں کی سردار ہے۔ جس گھر میں شیطان موجود ہو اگر یہ وہاں تلاوت کی جائے، تو شیطان اس گھر سے نکل جاتا ہے وہ آیت الکرسی ہے“۔
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، إسناده فيه حكيم بن جبير الأسدي «قال أحمد ضعيف الحديث مضطرب» وأخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 2065، 2066، 3044، 3045، 3048، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2878، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 424، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 6019»
الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:1024
فائدہ: اس حدیث سے آیۃ الکرسی کی فضیلت ثابت ہوتی ہے کہ جس گھر میں پڑھی جائے شیطان اس گھر سے نکل جاتا ہے، نیز آیۃ الکرسی کے اور بھی بہت زیادہ فضائل ثابت ہیں۔
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1023