سیدنا ابن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”علامات قیامت لڑی کے دانوں کی طرح جڑی ہوئی ہیں جوں ہی لڑی ٹوٹے گی تو ایک کے بعد دوسری علامت قیامت آ جائے گی۔ [مسند احمد/مسنَد المكثِرِینَ مِنَ الصَّحَابَةِ/حدیث: 7040]
حكم دارالسلام: إسناده ضعيف، مؤمل بن إسماعيل سيئ الحفظ، وعلي بن زيد ضعيف، وقد توبعا، وتبقى علته خالد بن الحويرث المخزومي، وهو مجهول.