سیدنا ابن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر کہنے لگا یا رسول اللہ! مجھے اپنے آپ کو مردانہ صفات سے فارغ کر نے کی اور اپنے غدود کو دبانے کی اجازت دے دیجئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت کا غدود دبانا (خصی ہونا) روزہ اور قیام ہے۔ [مسند احمد/مسنَد المكثِرِینَ مِنَ الصَّحَابَةِ/حدیث: 6612]
حكم دارالسلام: صحيح لغيره دون ذكر القيام، وهذا إسناد ضعيف لضعف ابن لهيعة و حيي بن عبد الله