حضرت ابوالسنابل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سبیعہ کے یہاں اپنے شوہر کی وفات کے صرف 23 یا 25 دن بعد ہی بچے کی ولادت ہو گئی اور وہ دوسرے رشتے کے لئے تیار ہونے لگیں، نفاس سے فراغت کے بعد ابوالسنابل کی ان سے ملاقات ہوئی، تو انہوں نے سرمہ لگا رکھا تھا، ابوالسنابل نے کہا کہ اپنے اوپر قابو رکھو شاید تم دوسرا نکاح کرنا چاہتی ہو؟ یاد رکھو! تمہارے شوہر کی وفات کے بعد تمہاری عدت چار مہینے دس دن ہے، وہ کہتی ہیں کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور ان سے ابوالسنابل کی بات ذکر کی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم وضع حمل کے بعد حلال ہو چکی ہو۔“[مسند احمد/مِنْ مُسْنَدِ الْقَبَائِلِ/حدیث: 27438]