حضرت ربیع رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دس محرم کے دن انصار کی بستیوں میں ایک قاصد کو بھیجا اور اعلان کروا دیا کہ تم میں سے جس شخص نے آج روزہ رکھا ہوا ہو، اسے چاہیے کہ اپنا روزہ مکمل کر لے اور جس نے پہلے سے کچھ کھا پی لیا ہو، وہ دن کا باقی حصہ کچھ کھائے پئے بغیر ہی گزار دے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 27026]
حكم دارالسلام: إسناده ضعيف لضعف على بن عاصم، وقد خولف، وقد سلف بالحديث قبله بغير هذا السياق باسناد صحيح