سیدنا مقدام رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کے دن کئی چیزوں کو حرام قرار دیا، پھر ارشاد فرمایا: ”عنقریب ایک آدمی آئے گا جو اپنے تخت پر بیٹھ کر یہ کہے گا کہ قرآن کو اپنے اوپر لازم کر لو، صرف اس میں جو چیز تمہیں حلال ملے اسے حلال سمجھو، جو حرام ملے اسے حرام سمجھو، یاد رکھو! جس طرح اللہ نے کچھ چیزوں کو حرام قرار دیا ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی کچھ چیزوں کو حرام قرار دیا ہے۔“[مسند احمد/مسنَد الشَّامِیِّینَ/حدیث: 17194]
حكم دارالسلام: حديث صحيح، الحسن بن جابر - وهو أبو عبدالرحمن - مجهول، لكنه توبع