ایک مرتبہ سیدنا عیاض بن غنم کا گزر کچھ ذمیوں پر ہوا جنہیں سورج کی دھوپ میں کھڑا کیا گیا تھا انہوں نے فرمایا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن ان لوگوں کو عذاب دے گا جو لوگوں کو عذاب دیتے ہیں۔ [مسند احمد/مسنَد المَكِّیِّینَ/حدیث: 15334]
حكم دارالسلام: مرفوعه صحيح الغيره، م: 2613، وهذا إسناد ضعيف لانقطاعه ، عروة بن الزبير لم يسمعه من عياض بن غنم