عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز سے سلام پھیرتے تو بلند آواز سے یہ دعا پڑھتے: ”اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، وہ یکتا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لیے بادشاہت اور اسی کے لیے تعریف ہے، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے، گناہ سے بچنا اور نیکی کرنا محض اللہ کی توفیق سے ہی ممکن ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، ہم صرف اسی کی عبادت کرتے ہیں، اسی کے لیے نعمت و فضل اور اسی کے لیے بہترین تعریف ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، ہم اسی کے لیے اطاعت کو خالص کرتے ہیں، خواہ کافر اسے نا پسند کریں۔ “ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 963]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (139/ 594) ٭ قوله‘‘ بصوته الأعلٰي‘‘ ھکذا في مصابيح السنة للبغوي (684) و ھو و ھم، لم نجده في صحيح مسلم و سنن أبي داود (1507) و سنن النسائي (70/3 ح 1341)»