ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دور میں اذان کے کلمات دو دو مرتبہ اور اقامت کے کلمات ”قد قامت الصلوۃ، قد قامت الصلوۃ کے سوا ایک ایک مرتبہ تھے۔ “ صحیح، رواہ ابوداؤد و النسائی و الدارمی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 643]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه أبو داود (510) والنسائي (20/2، 21 ح 669 و 629) والدارمي (270/1 ح 1195) ٭ سنده حسن وصححه ابن خزيمة (374) و ابن حبان (290، 291) والحاکم (1/ 197، 198) ووافقه الذھبي و للحديث شواھد .»