عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”روزِ قیامت تین قسم کے لوگ سفارش کریں گے، انبیا ؑ، پھر علما اور پھر شہدا۔ “ اسنادہ موضوع، رواہ ابن ماجہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب أحوال القيامة وبدء الخلق/حدیث: 5611]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده موضوع، رواه ابن ماجه (4313) ٭ عنبسة بن عبد الرحمٰن کان ’’يضع الحديث‘‘ کما قال أبو حاتم و ابن معين رحمهما الله و علاق: مجھول و السند ضعفه العراقي و البوصيري .»