عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”رات اور دن ختم نہیں ہوں گے حتی کہ لات اور عزی کی پوجا کی جائے گی۔ “ میں نے عرض کیا، اللہ کے رسول! جب اللہ نے یہ آیت نازل فرمائی: ”وہ ذات جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور دین حق دے کر مبعوث فرمایا تا کہ وہ اسے تمام ادیان پر غالب کر دے خواہ مشرک اسے ناگوار جانیں۔ “ تو میں خیال کرتی تھی کہ یہ (حکم تمام زمانوں کو) شامل ہو گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اس (دین کے مکمل کرنے) میں جو اللہ چاہے گا وہی ہو جائے گا، پھر اللہ ایک خوشگوار ہوا چلائے گا اس وقت جس شخص کے دل میں رائی کے دانے کے برابر ایمان ہو گا وہ وفات پا جائے گا، اور صرف وہی باقی رہ جائیں گے جن میں کوئی خیر نہیں ہو گی، وہ اپنے آباء کے دین کی طرف لوٹ جائیں گے۔ “ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الفتن/حدیث: 5519]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (52/ 2907)»