عمرو بن حریث نے ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے، انہوں نے کہا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں حدیث بیان کرتے ہوئے فرمایا: ”دجال مشرقی سرزمین سے نکلے گا، جسے خراسان کہا جاتا ہے، جو لوگ اس کی اتباع کریں گے ان کے چہرے تہ بہ تہ ڈھال جیسے ہوں گے۔ “ حسن، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الفتن/حدیث: 5487]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه الترمذي (2237 وقال: حسن غريب)»