عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تمہیں دجال کے متعلق حدیث بیان کی حتی کہ مجھے اندیشہ ہوا کہ تم نہیں سمجھ سکے ہو، بے شک مسیح دجال چھوٹے قد کا ہے، اس کے دونوں پاؤں میں اس کے معمول سے زیادہ کشادگی ہو گی، بال گھونگریالے، کانا ہو گا، آنکھ غائب ہو گی، اس کی (دوسری) آنکھ بلند ہو گی نہ دھنسی ہو گی، اگر پھر بھی تمہیں مغالطہ ہو جائے تو جان لو کہ تمہارا رب کانا نہیں۔ “ حسن، رواہ ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الفتن/حدیث: 5485]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه أبو داود (4320)»