علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب میری امت پندرہ (برے) کام کرے گی تو اس پر بلا نازل ہو گی، آپ نے وہ کام شمار کیے لیکن علی رضی اللہ عنہ نے یہ ذکر نہیں کیا کہ ”علم دینی مقاصد کے علاوہ حاصل کیا جائے گا۔ “ فرمایا: ”اپنے دوست سے حسن سلوک کرے گا اور والد سے جفا کرے گا۔ “ اور فرمایا: ”شراب نوشی کی جائے اور ریشم پہنا جائے۔ “ اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الفتن/حدیث: 5451]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (2210) ٭ فيه فرج بن فضالة: ضعيف .»