ابوسعید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنے سے پہلے لوگوں کے طریقوں کی پیروی و موافقت کرو گے جس طرح بالشت بالشت کے برابر اور ہاتھ ہاتھ کے برابر ہوتا ہے، حتیٰ کہ اگر وہ سانڈے کے بل میں گھسے ہوں گے تو تم بھی ان کی موافقت کرو گے۔ “ عرض کیا گیا، اللہ کے رسول! (پہلے لوگوں سے مراد) یہود و نصاریٰ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر اور کون ہیں؟“ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الرقاق/حدیث: 5361]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (3456) و مسلم (6/ 2669)»