عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اس امت کی پہلی صلاح (آخرت کا) یقین اور دنیا سے بے رغبتی ہے، جبکہ اس کا اول فساد بخل اور (لامحدود) آرزوئیں ہیں۔ “ سندہ ضعیف، رواہ البیھقی فی شعب الایمان۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الرقاق/حدیث: 5281]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه البيھقي في شعب الإيمان (10844، نسخة محققة: 10350) ٭ فيه أبو عبد الرحمٰن السلمي ضعيف جدًا و عبد الله بن لھيعة مدلس و عنعن إن صح السند إليه و للحديث لون آخر عند أحمد (الزھد ص 10 ح 51) و سنده ضعيف لانقطاعه .»