صفوان بن عسال رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں جب ہم مسافر ہوتے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیں حکم فرماتے کہ ہم جنابت کے علاوہ بول و براز اور نیند کی صورت میں تین دن تک اپنے موزے نہ اتاریں۔ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی و النسائی۔ [مشكوة المصابيح/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 520]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه الترمذي (96 وقال: حديث صحيح .) والنسائي (83/1، 84 ح 127)»