سلیمان بن یسار ؒ بیان کرتے ہیں، میں نے کپڑے کو لگ جانے والی منی کے بارے میں عائشہ رضی اللہ عنہ سے مسئلہ دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: میں اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کپڑے سے دھو دیا کرتی تھی، پس آپ نماز کے لیے تشریف لے جاتے، جبکہ دھونے کا نشان آپ کے کپڑے میں ہوتا۔ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 494]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (230) و مسلم (108 / 289)»