جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، جب ہم نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوتے تو ہم میں سے ہر شخص کو جہاں جگہ ملتی وہ وہیں بیٹھ جاتا تھا۔ سندہ ضعیف، رواہ ابوداؤد۔ اور عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی دو حدیثیں باب القیام میں ذکر کی گئی ہیں، اور علی و ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی دو حدیثیں ہم ان شاء اللہ تعالیٰ باب اسماء النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و صفاتہ میں ذکر کریں گے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4729]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه أبو داود (4825) [و الترمذي (2725) ] ٭ شريک القاضي مدلس و عنعن و لم أجد من تابعه و للحديث شاھد ضعيف في المعجم الکبير للطبراني (7197) وحديث البخاري (66) و مسلم (2176) يغني عنه . حديث عبد الله بن عمرو تقدم (4703) و حديث علي يأتي (5790) و حديث أبي ھريرة يأتي (5795)»