شرح السنہ میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کہا: ”جب تم میں سے کوئی سائے میں ہو اور وہ سایہ اس سے بلند ہو جائے تو وہ شخص (وہاں سے) اٹھ جائے، کیونکہ وہ شیطان کی مجلس ہے۔ “ معمر نے اسی طرح اسے موقوف روایت کیا ہے۔ سندہ ضعیف، رواہ فی شرح السنہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4726]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه البغوي في شرح السنة (301/12 ح 3335) وفي سماع محمد بن المنکدر من سيدنا أبي ھريرة رضي الله عنه لھذا الحديث نظر و باقي السند حسن و رواه أحمد (283/2) من طريق آخر عن محمد بن المنکدر به .»