علی بن شیبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص رات کے وقت گھر کی چھت پر سو جائے اور اس (چھت) کے پردے نہ ہوں، اور ایک روایت میں ہے: اس پر پتھر نہ ہوں تو اس سے ذمہ اٹھ گیا۔ “ ابوداؤد اور معالم السنن للخطابی میں ((حجی)) کے الفاظ ہیں۔ حسن، رواہ ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4720]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه أبو داود (5041) و ذکره الخطابي في معالم السنن (132/4ح 1381)»