عائشہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک بچہ لایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا بوسہ لیا اور فرمایا: ”سن لو! یہ (بچے) بخل اور بزدلی کا باعث ہوتے ہیں، اور بے شک یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطیہ ہیں۔ “ ضعیف، رواہ فی شرح السنہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4691]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «ضعيف، رواه البغوي في شرح السنة (35/13 ح 3448) ٭ ابن لھيعة مدلس و عنعن و للحديث شواھد عند الترمذي (1910 وسنده ضعيف) و ابن ماجه (3666 مختصرًا بلفظ: ’’إن الولد مبخلة مجبنة‘‘ حديث حسن) و أحمد (211/5سنده ضعيف) وغيرهم .»