معقل بن یسار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”قمری مہینے کی سترہ تاریخ کو منگل کے دن پچھنے لگوانا سال بھر کی بیماریوں کے لیے دوائی ہے۔ “ امام احمد کے شاگرد حرب بن اسماعیل کرمانی نے اسے روایت کیا ہے، اور اس کی سند قوی نہیں، اور مثقیٰ میں اسی طرح ہے۔ اسنادہ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الطب والرقى/حدیث: 4574]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، ھو مذکور في منتقي الأخبار (4817) [و نيل الأوطار (208/8) ] ٭ فيه زيد بن أبي الحواري وھو ضعيف، وأخرجه ابن سعد و ابن عدي و البيھقي والطبراني في الصغير، انظر تنقيح الرواة (266/2)»