ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”کلونجی میں موت کے سوا ہر بیماری سے شفا ہے۔ “ ابن شہاب نے فرمایا: ((السام)) سے مراد موت اور ((الحبۃ السوداء)) سے کلونجی مراد ہے۔ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الطب والرقى/حدیث: 4520]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (5688) و مسلم (98/ 2215)»