سیدنا وہب بن منبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہیں کہا گیا، کیا «لا اله الا الله»”اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں۔ “ جنت کی چابی نہیں؟ انہوں نے کہا: کیوں نہیں، لیکن ہر چابی کے دندانے ہوتے ہیں، اگر تم دندان والی چابی لاؤ گے تو آپ کے لیے اسے کھول دیا جائے گا، ورنہ نہیں کھولا جائے گا۔ اس کو بخاری نے ترجمۃ الباب میں روایت کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كِتَاب الْإِيمَانِ/حدیث: 43]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (کتاب الجنائز باب: 1 قبل ح 1237)»