ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”عجوہ جنت سے ہے اور اس میں زہر سے شفا ہے، اور کھمبی مَن (من و سلویٰ) سے ہے، اور اس کا پانی آنکھ کے لیے باعثِ شفا ہے۔ “ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الأطعمة/حدیث: 4235]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه الترمذي (2066 وقال: حسن غريب)»