ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، عمر رضی اللہ عنہ نے مجھے حدیث بیان کی، انہوں نے فرمایا: جب غزوہ خیبر کا دن تھا تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کی ایک جماعت آئی اور انہوں نے کہا: فلاں شہید ہے، فلاں شہید ہے، حتی کہ وہ ایک شخص کے پاس سے گزرے تو انہوں نے کہا: فلاں شہید ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ہرگز نہیں، میں نے اسے ایک چادر کی وجہ سے، جو اُس نے خیانت کی تھی، جہنم میں دیکھا ہے۔ “ پھر فرمایا: ”ابنِ خطاب! جاؤ اور تین بار اعلان عام کر دو کہ جنت میں (کامل) مومن داخل ہوں گے۔ “ وہ بیان کرتے ہیں، میں نکلا اور تین بار اعلان کیا: سن لو! جنت میں صرف مومن ہی جائیں گے۔ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجهاد/حدیث: 4034]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (182 / 114)»