الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


مشكوة المصابيح
كِتَاب الْإِيمَانِ
ایمان کا بیان
--. لا الہ الا اللہ جنت کی چابی
حدیث نمبر: 40
‏‏‏‏عَن مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: «قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَفَاتِيحُ الْجَنَّةِ شَهَادَةُ أَنْ لَا إِلَه إِلَّا الله» . رَوَاهُ أَحْمد
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے فرمایا: اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں جنت کی چابی ہے۔ اس حدیث کو امام احمد نے روایت کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كِتَاب الْإِيمَانِ/حدیث: 40]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أحمد (5/ 242 ح 22453)
٭ شھر بن حوشب: عن معاذ، منقطع .»

قال الشيخ زبير على زئي: إسناده ضعيف

مشکوۃ المصابیح کی حدیث نمبر 40 کے فوائد و مسائل
  حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مشكوة المصابيح 40  
تحقیق الحدیث:
اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ اسے بزار [البحرالزخار104/7 ح2660 وكشف الاستار: ح2] طبرانی [الدعاء: 1497] اور ابن عدی [الكامل 4 1356 دوسرا نسخه 5 60] نے «اسماعيل بن عياش: ثنا ابن ابي حسين عن شهر بن حوشب عن معاذ بن جبل رضي الله عنه» کی سند سے روایت کیا ہے۔
◈ بزار نے کہا:
«وشهر بن حوشب لم يسمع من معاذ بن جبل»
اور شہر بن حوشب نے معاذ بن جبل سے (کچھ) نہیں سنا۔ [البحر الزخار 7؍104]
◈ حافظ ہیثمی لکھتے ہیں:
«وفيه انقطاع بين شهر ومعاذ و اسماعيل بن عياش روايته عن اهل الحجاز ضعيفة وهذا منها»
اور اس (سند) میں شہر (بن حوشب) اور معاذ کے درمیان انقطاع ہے۔ اسماعیل بن عیاش کی حجازیوں سے روایت ضعیف ہوتی ہے اور یہ ان (ضعیف) روایتوں میں سے ہے۔ [مجمع الزوائد16/1]

تنبیہ:
شہر بن حوشب مختلف فیہ راوی ہیں۔ میری تحقیق میں جمہور محدثین نے انہیں ثقہ و صدوق قرار دیا ہے، لہٰذا وہ حسن الحدیث ہیں۔ نیز دیکھئے ماہنامہ الحدیث: 17 ص 25، اور عدد: 63 ص 37۔
   اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح، حدیث/صفحہ نمبر: 40