ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”لعنت کا باعث بننے والی دو چیزوں سے بچو۔ “ صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! لعنت کا سبب بننے والی دو چیزیں کیا ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو لوگوں کی راہ گزر یا ان کے سائے کی جگہ میں بول و براز کرتا ہے۔ “ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 339]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (68/ 269)»